جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پیر کو یہاں منعقدہ افسروں کی
ایک میٹنگ میں وادی کشمیر میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بھاری برف
باری سے پیدا شدہ صورتحال کا جائیزہ لیا۔محترمہ مفتی نے قومی شاہراؤں،
بین ضلع سڑکوں اور دیگر چھوٹی سڑکوں سے جلد از جلد برف ہٹانے کے لئے ہدایت دی۔انہوں نے خصوصی طور سے ہسپتالوں اور صحت اداروں کو جانے والی سڑکوں سے برف
ہٹانے پر زور دیا تا کہ مریضوں کو ان دنوں کے دوران کسی دقت کا سامنا نہ
کرنا پڑے۔